ابنا: آیت اللہ "ناصر مکارم شیرازی" نے ایران کے دینی مرکز قم المقدس میں اپنے ایک خطاب میں ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی منظور ہونے والی قرار داد کے حوالے سے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ایران کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے پر اتر آئی ہیں۔
ایران کے معروف مرجع تقلید نے ایران میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے دشمنوں کی بے بنیاد تشہیراتی مہم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کوئی بھی انتخابات، اسلامی جمہوریہ ایران جیسے عوامی شراکت کے حامل نہیں رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "صادق آملی لاریجانی" نے بھی ایران کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی منظور کی جانے والی حالیہ قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کی کوئی قدر و قیمت و اہمیت نہیں ہے۔
.......
/169